12 اگست 2013 - 19:30

مصر کے معزول صدر مرسي کے حاميوں کا کہنا ہے کہ وہ سيکورٹي فورس اور پوليس کے ہرطرح کے تشدد کا مقابلہ کرنے کو تيار ہيں.

ابنا: قاہرہ کے النہضہ اور رابعہ العدويہ اسکوائر پر ہزاروں کي تعداد ميں موجود مرسي کے حاميوں نے اس عزم کا اعلان کيا ہے کہ وہ پوليس اور سيکورٹي فورس کے ہرطرح کے ممکنہ حملوں کا جواب دينے کے لئے تيار ہيں -

النہضہ اور رابعہ العدويہ اسکوائر پر دھرنے پر بيٹھے لوگوں کي نمائندگي ميں تقريرکرتے ہوئےاحمد شرقاوي نے کہاکہ اگر مظاہرين کو کچلنے کے لئے پوليس نے طاقت کا استعمال کيا تو دھرنے پر بيٹھے لوگ بھي اس کا جواب ديں گے - انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپنے دھرنے جاري رکھيں گے -

قاہرہ ميں پوليس اور سيکورٹي فورس نے النہضہ اور رابعہ العدويہ اسکوائر کا پير سے محاصرہ کرليا ہے اور کہا جارہاہے کہ حکومت کسي بھي وقت مظاہرين اور دھرنے پر بيٹھے لوگوں کو منتشر کرنے کے احکامات جاري کرسکتي ہے۔

.......

/169